غزل 9 اشعار

جوانی حریف ستم ہے تو کیا غم

Jawani hareef-e-sitam hai to kya gham

جوانی حریف ستم ہے تو کیا غمتغیر ہی اگلا قدم ہے تو کیا غم

ہر اک شے ہے فانی تو یہ غم بھی فانیمری آنکھ گر آج نم ہے تو کیا غم

مرے ہاتھ سلجھا ہی لیں گے کسی دنابھی زلف ہستی میں خم ہے تو کیا غم

خوشی کچھ ترے ہی لیے تو نہیں ہےاگر حق مرا آج کم ہے تو کیا غم

مرے خوں پسینے سے گلشن بنیں گےترے بس میں ابر کرم ہے تو کیا غم

مرا کارواں بڑھ رہا ہے بڑھے گااگر رخ پہ گرد الم ہے تو کیا غم

یہ مانا کہ رہبر نہیں ہے مثالیمگر اپنے سینے میں دم ہے تو کیا غم

مرا کارواں آپ رہبر ہے اپنایہ شیرازہ جب تک بہم ہے تو کیا غم

ترے پاس طبل و علم ہیں تو ہوں گےمرے پاس زور قلم ہے تو کیا غم

— علی جواد زیدی