غزل 7 اشعار

اف وہ اک حرف تمنا جو ہمارے دل میں تھا

Uff Woh Ik Harf-e-Tamanna Jo Hamaare Dil Mein Tha

اف وہ اک حرف تمنا جو ہمارے دل میں تھاایک طوفاں تھا کہ برسوں حسرت ساحل میں تھا

رفتہ رفتہ ہر تماشا آنسوؤں میں ڈھل گیاجانے کیا آنکھوں نے دیکھا اور کیا منزل میں تھا

داستان غم سے لاکھوں داستانیں بن گئیپھر بھی وہ اک راز سر بستہ رہا جو دل میں تھا

چشم ساقی کے علاوہ جام خالی کے سواکون اپنا آشنا اغیار کی محفل میں تھا

میرے ارمانوں کا مرکز میرے دردوں کا علاجٹمٹماتا سا دیا اک گوشۂ منزل میں تھا

گفتگو کے ختم ہو جانے پر آیا یہ خیالجو زباں تک آ نہیں پایا وہی تو دل میں تھا

مٹ گئیں امروز و فردا کی ہزاروں الجھنیںجو سکوں طوفاں میں پایا ہے وہ کب ساحل میں تھا

— علی جواد زیدی