غزل 12 اشعار

کتنے دل ٹوٹے ہیں دنیا کا خبر ہونے تک

Kitne dil toote hain duniya ka khabar hone tak

کتنے دل ٹوٹے ہیں دنیا کا خبر ہونے تککتنے سر پھوٹے ہیں دیوار میں در ہونے تک

ایک کانٹا جو نکلتا ہے تو سو چبھتے ہیںامن تھا حوصلۂ فکر و نظر ہونے تک

ہم نے اپنے سے بھی سو بار محبت کی ہےہاں مگر دل میں کسی شوخ کا گھر ہونے تک

اب کہیں رقص جنوں ہے تو کہیں نغمۂ خوںکتنی سونی تھی فضا زیر و زبر ہونے تک

آج سنتا ہوں وہی نقش قدم چومتے ہیںجو بہت خوش تھے مرے شہر بدر ہونے تک

آنکھوں آنکھوں میں بھی کٹ جائے تو ہم راضی ہیںیہ اندھیرے ہے بس اک رات بسر ہونے تک

جب جھلس دے گا زمانہ تو نہ امید نہ یاسشاخ کو خوف ہے بے برگ و ثمر ہونے تک

اس قیامت کا جو پوچھو تو کوئی نام نہیںہم پہ جو بیت گئی تم کو خبر ہونے تک

اک کرن پھوٹے گی اک شوخ ہوا سنکے گیاسی امید میں جاگے ہیں سحر ہونے تک

اور اک نعرۂ مستانہ کہ محفل جاگےاور اک جام زمانے کو خبر ہونے تک

ان کے ہونٹوں پہ وہ معصوم تبسم کی شگفتشعلۂ نرم بنی لمس نظر ہونے تک

میری بربادی بھی اک حشر ہے لیکن زیدیؔارتقا رقص میں ہے حشر دگر ہونے تک

— علی جواد زیدی