غزل 7 اشعار

منزل دل ملی کہاں ختم سفر کے بعد بھی

Manzil-e-dil mili kahan khatm-e-safar ke baad bhi

منزل دل ملی کہاں ختم سفر کے بعد بھیرہ گزر ایک اور تھی راہ گزر کے بعد بھی

آج ترے سوال پر پھر مرے لب خموش ہیںایسی ہی کشمکش تھی کچھ پہلی نظر کے بعد بھی

دل میں تھے لاکھ وسوسے جلوۂ آفتاب تکرہ گئی تھی جو تیرگی نور سحر کے بعد بھی

ناصح مصلحت نواز تجھ کو بتاؤں کیا یہ رازحوصلۂ نگاہ ہے خون جگر کے بعد بھی

ہار کے بھی نہیں مٹی دل سے خلش حیات کیکتنے نظام مٹ گئے جشن ظفر کے بعد بھی

کوئی مرا ہی آشیاں حاصل فصل گل نہ تھاہاں یہ بہار ہے بہار رقص شرر کے بعد بھی

ایک تمہاری یاد نے لاکھ دیے جلائے ہیںآمد شب کے قبل بھی ختم سحر کے بعد بھی

— علی جواد زیدی