غزل 10 اشعار

تیرے ہلکے سے تبسم کا اشارا بھی تو ہو

Tere Halkay Se Tabassum Ka Ishaara Bhi To Ho

تیرے ہلکے سے تبسم کا اشارا بھی تو ہوتا سر دار پہنچنے کا سہارا بھی تو ہو

شکوہ و طنز سے بھی کام نکل جاتے ہیںغیرت عشق کو لیکن یہ گوارا بھی تو ہو

مے کشوں میں نہ سہی تشنہ لبوں میں ہی سہیکوئی گوشہ تری محفل میں ہمارا بھی تو ہو

کس طرف موڑ دیں ٹوٹی ہوئی کشتی اپنیایسے طوفاں میں کہیں کوئی کنارا بھی تو ہو

ہے غم عشق میں اک لذت جاوید مگراس غم دہر سے اے دل کوئی چارا بھی تو ہو

مے کدے بھر پہ ترا حق ہے مگر پیر مغاںاک کسی چیز پہ رندوں کا اجارا بھی تو ہو

اشک خونیں سے جو سینچے تھے بیاباں ہم نےان میں اب لالہ و نسریں کا نظارا بھی تو ہو

جام ابل پڑتے ہیں مے لٹتی ہے خم ٹوٹتے ہیںنگۂ ناز کا درپردہ اشارا بھی تو ہو

پی تو لوں آنکھوں میں امڈے ہوئے آنسو لیکندل پہ قابو بھی تو ہو ضبط کا یارا بھی تو ہو

آپ اس وادئ ویراں میں کہاں آ پہنچےمیں گنہ گار مگر میں نے پکارا بھی تو ہو

— علی جواد زیدی