غزل 8 اشعار

ترے دیار میں کوئی غم آشنا تو نہیں

Tere diyaar mein koi gham-aashna to nahin

ترے دیار میں کوئی غم آشنا تو نہیںمگر وہاں کے سوا اور راستا تو نہیں

سمٹ کے آ گئی دنیا قریب مے خانہکوئی بتاؤ یہی خانۂ خدا تو نہیں

لبوں پر آج تبسم کی موج مچلی ہےکوئی مجھے کسی گوشے سے دیکھتا تو نہیں

بنا لیں راہ اسی خار زار سے ہو کرجنون شوق کا یہ فیصلہ برا تو نہیں

سبب ہو کچھ بھی ترے انفعال کا لیکنمری شکست سے پہلے کبھی ہوا تو نہیں

نہ ریگ گرم نہ کانٹے نہ راہزن نہ غنیمیہ راستہ کہیں غیروں کا راستہ تو نہیں

دیار سجدہ میں تقلید کا رواج بھی ہےجہاں جھکی ہے جبیں ان کا نقش پا تو نہیں

خیال ساحل و فکر تباہ کاری وجیہ سب ہے پھر بھی تمنائے ناخدا تو نہیں

— علی جواد زیدی