غزل 7 اشعار

طے کر چکے یہ زندگی جاوداں سے ہم

Tay kar chuke yeh zindagi jawadaan se hum

طے کر چکے یہ زندگی جاوداں سے ہمآگے بڑھیں گے اور اٹھے ہیں جہاں سے ہم

کس کو صدا دیں کس سے کہیں ساتھ لے چلوپیچھے رہے غبار رہ کارواں سے ہم

دل میں جو درد ہے وہ نگاہوں سے ہے عیاںیہ بات اور ہے نہ کہیں کچھ زباں سے ہم

چونکا دیا قفس نے ہمیں گہری نیند سےوابستہ ہو چلے تھے بہت آشیاں سے ہم

گر آ بھی جائے میری جبیں تک وہ آستاںلائیں گے سجدہ ریزی کی عادت کہاں سے ہم

فیض جنوں سے فرصت فریاد ہی نہ تھیناآشنا ہی رہ گئے طرز فغاں سے ہم

دیکھی ہیں ہم نے ان کی پشیماں نگاہیاںکہنا ہو لاکھ پھر بھی کہیں کس زباں سے ہم

— علی جواد زیدی