5 اشعار

اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا

Agar kaj-rav haiñ anjum āsmāñ terā hai yā merā

اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا

«اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرامجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا

اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالیخطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میرا

اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا

محمد بھی ترا جبریل بھی قرآن بھی تیرامگر یہ حرف شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرا

اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشنزوال آدم خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا

— علامہ اقبال