7 اشعار

دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہے

Dil soz se k͟hālī hai nigah pāk nahīñ hai

دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہے

«دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہے» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے عون کبیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہےپھر اس میں عجب کیا کہ تو بے باک نہیں ہے

ہے ذوق تجلی بھی اسی خاک میں پنہاںغافل تو نرا صاحب ادراک نہیں ہے

وہ آنکھ کہ ہے سرمۂ افرنگ سے روشنپرکار و سخن ساز ہے نمناک نہیں ہے

کیا صوفی و ملا کو خبر میرے جنوں کیان کا سر دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے

کب تک رہے محکومئ انجم میں مری خاکیا میں نہیں یا گردش افلاک نہیں ہے

بجلی ہوں نظر کوہ و بیاباں پہ ہے میریمیرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ہے

عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراثمومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں