5 اشعار

فطرت کو خرد کے روبرو کر

Fitrat ko khirad ke rubaru kar

فطرت کو خرد کے روبرو کر

«فطرت کو خرد کے روبرو کر» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر

تو اپنی خودی کو کھو چکا ہےکھوئی ہوئی شے کی جستجو کر

تاروں کی فضا ہے بیکرانہتو بھی یہ مقام آرزو کر

عریاں ہیں ترے چمن کی حوریںچاک گل و لالہ کو رفو کر

بے ذوق نہیں اگرچہ فطرتجو اس سے نہ ہو سکا وہ تو کر

— علامہ اقبال