7 اشعار

گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کر

Gesu-e-tabdar ko aur bhi tabdar kar

گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کر

«گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کر» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کرہوش و خرد شکار کر قلب و نظر شکار کر

عشق بھی ہو حجاب میں حسن بھی ہو حجاب میںیا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر

تو ہے محیط بیکراں میں ہوں ذرا سی آب جویا مجھے ہمکنار کر یا مجھے بے کنار کر

میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرومیں ہوں خذف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر

نغمۂ نوبہار اگر میرے نصیب میں نہ ہواس دم نیم سوز کو طائرک بہار کر

باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر

روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں