5 اشعار

فنون لطیفہ

Funoon Lateefa

فنون لطیفہ

«فنون لطیفہ» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

اے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکنجو شے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا!

مقصود ہنر سوز حیات ابدی ہےیہ ایک نفس یا دو نفس مثل شرر کیا!

جس سے دل دریا متلاطم نہیں ہوتااے قطرۂ نیساں وہ صدف کیا وہ گہر کیا!

شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہوجس سے چمن افسردہ ہو وہ باد سحر کیا!

بے معجزہ دنیا میں ابھرتیں نہیں قومیںجو ضرب کلیمیؑ نہیں رکھتا وہ ہنر کیا!

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں