4 اشعار

گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ

Gulzar-e-hast-o-bood na begaana-waar dekh

گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ

«گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ

آیا ہے تو جہاں میں مثال شرار دیکھدم دے نہ جائے ہستیٔ نا پائیدار دیکھ

مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ

کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگرہر رہ گزر میں نقش کف پائے یار دیکھ

— علامہ اقبال