5 اشعار

ہر شے مسافر ہر چیز راہی

Har shai musafir har cheez raahi

ہر شے مسافر ہر چیز راہی

«ہر شے مسافر ہر چیز راہی» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی

تو مرد میداں تو میر لشکرنوری حضوری تیرے سپاہی

کچھ قدر اپنی تو نے نہ جانییہ بے سوادی یہ کم نگاہی

دنیائے دوں کی کب تک غلامییا راہبی کر یا پادشاہی

پیر حرم کو دیکھا ہے میں نےکردار بے سوز گفتار واہی

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں