5 اشعار

میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں

Meri nawa-e-shauq se shor-e-hareem-e-zaat mein

میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں

«میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے مرزا جواد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میںغلغلہ ہائے الاماں بت کدۂ صفات میں

حور و فرشتہ ہیں اسیر میرے تخیلات میںمیری نگاہ سے خلل تیری تجلیات میں

گرچہ ہے میری جستجو دیر و حرم کی نقشہ بندمیری فغاں سے رستخیز کعبہ و سومنات میں

گاہ مری نگاہ تیز چیر گئی دل وجودگاہ الجھ کے رہ گئی میرے توہمات میں

تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیامیں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں