6 اشعار

مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دل نوازی کا

Musalman ke lahoo mein hai saleeqa dil-nawazi ka

مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دل نوازی کا

«مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دل نوازی کا» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دل نوازی کامروت حسن عالم گیر ہے مردان غازی کا

شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سےسبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا

بہت مدت کے نخچیروں کا انداز نگہ بدلاکہ میں نے فاش کر ڈالا طریقہ شاہبازی کا

قلندر جز دو حرف لا الٰہ کچھ بھی نہیں رکھتافقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا

حدیث بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کونہ کر خاراشگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا

کہاں سے تو نے اے اقبالؔ سیکھی ہے یہ درویشیکہ چرچا پادشاہوں میں ہے تیری بے نیازی کا

— علامہ اقبال