9 اشعار

پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن

Phir chiragh-e-lalah se roshan hue koh-o-daman

پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن

«پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 15 سیکنڈ ہے۔

پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمنمجھ کو پھر نغموں پہ اکسانے لگا مرغ چمن

پھول ہیں صحرا میں یا پریاں قطار اندر قطاراودے اودے نیلے نیلے پیلے پیلے پیرہن

برگ گل پر رکھ گئی شبنم کا موتی باد صبحاور چمکاتی ہے اس موتی کو سورج کی کرن

حسن بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لیےہوں اگر شہروں سے بن پیارے تو شہر اچھے کہ بن

اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگیتو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن

من کی دنیا من کی دنیا سوز و مستی جذب و شوقتن کی دنیا تن کی دنیا سود و سودا مکر و فن

من کی دولت ہاتھ آتی ہے تو پھر جاتی نہیںتن کی دولت چھاؤں ہے آتا ہے دھن جاتا ہے دھن

من کی دنیا میں نہ پایا میں نے افرنگی کا راجمن کی دنیا میں نہ دیکھے میں نے شیخ و برہمن

پانی پانی کر گئی مجکو قلندر کی یہ باتتو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن

— علامہ اقبال