6 اشعار

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

Tere ishq ki inteha chahta hun

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

«ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابیکوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کوکہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتناوہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفلچراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

— علامہ اقبال