7 اشعار

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

Sitaron se aage jahan aur bhi hain

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

«ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیںیہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں

قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پرچمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں

اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غممقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیراترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جاکہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میںیہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں