7 اشعار

تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ

Tujhe yaad kya nahin hai mere dil ka woh zamana

تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ

«تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہوہ ادب گہ محبت وہ نگہ کا تازیانہ

یہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہیں مدرسے میںنہ ادائے کافرانہ نہ تراش آزرانہ

نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوشۂ فراغتیہ جہاں عجب جہاں ہے نہ قفس نہ آشیانہ

رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کیکہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ

مرے ہم صفیر اسے بھی اثر بہار سمجھےانہیں کیا خبر کہ کیا ہے یہ نوائے عاشقانہ

مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیداصلۂ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ

تری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہیںنہ گلہ ہے دوستوں کا نہ شکایت زمانہ

— علامہ اقبال