5 اشعار

تو ابھی رہ گزر میں ہے قید مقام سے گزر

Tu abhi reh-guzar mein hai qaid-e-maqam se guzar

تو ابھی رہ گزر میں ہے قید مقام سے گزر

«تو ابھی رہ گزر میں ہے قید مقام سے گزر» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

تو ابھی رہ گزر میں ہے قید مقام سے گزرمصر و حجاز سے گزر پارس و شام سے گزر

جس کا عمل ہے بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہےحور و خیام سے گزر بادہ و جام سے گزر

گرچہ ہے دل کشا بہت حسن فرنگ کی بہارطائرک بلند بام دانہ و دام سے گزر

کوہ شگاف تیری ضرب تجھ سے کشاد شرق و غربتیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر

تیرا امام بے حضور تیری نماز بے سرورایسی نماز سے گزر ایسے امام سے گزر

— علامہ اقبال