5 اشعار

آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہم

Aage badhe na qissa-e-ishq-e-butan se hum

آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہم

«آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہم» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہمسب کچھ کہا مگر نہ کھلے راز داں سے ہم

اب بھاگتے ہیں سایۂ عشق بتاں سے ہمکچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم

ہنستے ہیں اس کے گریۂ بے اختیار پربھولے ہیں بات کہہ کے کوئی راز داں سے ہم

اب شوق سے بگڑ کے ہی باتیں کیا کروکچھ پا گئے ہیں آپ کے طرز بیاں سے ہم

جنت میں تو نہیں اگر یہ زخم تیغ عشقبدلیں گے تجھ کو زندگیٔ جاوداں سے ہم

— الطاف حسین حالی