7 اشعار

اب وہ اگلا سا التفات نہیں

Ab woh agla sa iltefaat nahin

اب وہ اگلا سا التفات نہیں

«اب وہ اگلا سا التفات نہیں» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

اب وہ اگلا سا التفات نہیںجس پہ بھولے تھے ہم وہ بات نہیں

مجھ کو تم سے اعتماد وفاتم کو مجھ سے پر التفات نہیں

رنج کیا کیا ہیں ایک جان کے ساتھزندگی موت ہے حیات نہیں

یوں ہی گزرے تو سہل ہے لیکنفرصت غم کو بھی ثبات نہیں

کوئی دل سوز ہو تو کیجے بیاںسرسری دل کی واردات نہیں

ذرہ ذرہ ہے مظہر خورشیدجاگ اے آنکھ دن ہے رات نہیں

قیس ہو کوہ کن ہو یا حالیؔعاشقی کچھ کسی کی ذات نہیں

— الطاف حسین حالی