10 اشعار

حق وفا کے جو ہم جتانے لگے

haq-e-wafā ke jo ham jatāne lage

حق وفا کے جو ہم جتانے لگے

«حق وفا کے جو ہم جتانے لگے» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

حق وفا کے جو ہم جتانے لگےآپ کچھ کہہ کے مسکرانے لگے

تھا یہاں دل میں طعن وصل عدوعذر ان کی زباں پہ آنے لگے

ہم کو جینا پڑے گا فرقت میںوہ اگر ہمت آزمانے لگے

ڈر ہے میری زباں نہ کھل جائےاب وہ باتیں بہت بنانے لگے

جان بچتی نظر نہیں آتیغیر الفت بہت جتانے لگے

تم کو کرنا پڑے گا عذر جفاہم اگر درد دل سنانے لگے

سخت مشکل ہے شیوۂ تسلیمہم بھی آخر کو جی چرانے لگے

جی میں ہے لوں رضائے پیر مغاںقافلے پھر حرم کو جانے لگے

سر باطن کو فاش کر یا رباہل ظاہر بہت ستانے لگے

وقت رخصت تھا سخت حالیؔ پرہم بھی بیٹھے تھے جب وہ جانے لگے

— الطاف حسین حالی