9 اشعار

حشر تک یاں دل شکیبا چاہئے

hashr tak yāñ dil shakībā chāhiye

حشر تک یاں دل شکیبا چاہئے

«حشر تک یاں دل شکیبا چاہئے» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

حشر تک یاں دل شکیبا چاہئےکب ملیں دلبر سے دیکھا چاہئے

ہے تجلی بھی نقاب روئے یاراس کو کن آنکھوں سے دیکھا چاہئے

غیر ممکن ہے نہ ہو تاثیر غمحال دل پھر اس کو لکھا چاہئے

ہے دل افگاروں کی دل داری ضرورگر نہیں الفت مدارا چاہئے

ہے کچھ اک باقی خلش امید کییہ بھی مٹ جائے تو پھر کیا چاہئے

دوستوں کی بھی نہ ہو پروا جسےبے نیازی اس کی دیکھا چاہئے

بھا گئے ہیں آپ کے انداز و نازکیجئے اغماض جتنا چاہئے

شیخ ہے ان کی نگہ جادو بھریصحبت رنداں سے بچنا چاہئے

لگ گئی چپ حالیؔ رنجور کوحال اس کا کس سے پوچھا چاہئے

— الطاف حسین حالی