10 اشعار

کبک و قمری میں ہے جھگڑا کہ چمن کس کا ہے

kabk-o-qumrī meñ hai jhagaṛā ki chaman kis kā hai

کبک و قمری میں ہے جھگڑا کہ چمن کس کا ہے

«کبک و قمری میں ہے جھگڑا کہ چمن کس کا ہے» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 13 سیکنڈ ہے۔

کبک و قمری میں ہے جھگڑا کہ چمن کس کا ہےکل بتا دے گی خزاں یہ کہ وطن کس کا ہے

فیصلہ گردش دوراں نے کیا ہے سو بارمرو کس کا ہے بدخشان و ختن کس کا ہے

دم سے یوسف کے جب آباد تھا یعقوب کا گھرچرخ کہتا تھا کہ یہ بیت حزن کس کا ہے

مطمئن اس سے مسلماں نہ مسیحی نہ یہوددوست کیا جانئے یہ چرخ کہن کس کا ہے

واعظ اک عیب سے تو پاک ہے یا ذات خداورنہ بے عیب زمانہ میں چلن کس کا ہے

آج کچھ اور دنوں سے ہے سوا استغراقعزم تسخیر پھر اے شیخ زمن کس کا ہے

آنکھ پڑتی ہے ہر اک اہل نظر کی تم پرتم میں روپ اے گل و نسرین و سمن کس کا ہے

عشق ادھر عقل ادھر دھن میں چلے ہیں تیریرستہ اب دیکھیے دونوں میں کٹھن کس کا ہے

شان دیکھی نہیں گر تو نے چمن میں اس کیولولہ تجھ میں یہ اے مرغ چمن کس کا ہے

ہیں فصاحت میں مثل واعظ و حالیؔ دونوںدیکھنا یہ ہے کہ بے لاگ سخن کس کا ہے

— الطاف حسین حالی