7 اشعار

کر کے بیمار دی دوا تو نے

kar ke bīmār dī davā tū ne

کر کے بیمار دی دوا تو نے

«کر کے بیمار دی دوا تو نے» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

کر کے بیمار دی دوا تو نےجان سے پہلے دل لیا تو نے

رہرو تشنہ لب نہ گھبرانااب لیا چشمۂ بقا تو نے

شیخ جب دل ہی دیر میں نہ لگاآ کے مسجد سے کیا لیا تو نے

دور ہو اے دل مآل اندیشکھو دیا عمر کا مزا تو نے

ایک بیگانہ وار کر کے نگاہکیا کیا چشم آشنا تو نے

دل و دیں کھو کے آئے تھے سوئے دیریاں بھی سب کچھ دیا خدا تو نے

خوش ہے امید خلد پر حالیؔکوئی پوچھے کہ کیا کیا تو نے

— الطاف حسین حالی