8 اشعار

آگ کے ساتھ میں بہتا ہوا پانی سننا

Aag ke saath mein behta hua paani sun'na

آگ کے ساتھ میں بہتا ہوا پانی سننارات بھر اپنے عناصر کی سنانی سننا

دیکھنا روز اندھیروں میں شعاعوں کی نموپتھروں میں کسی دریا کی روانی سننا

وہ سنائیں گی کبھی میری کہانی تم کوتم ہواؤں سے کبھی میری کہانی سننا

میری خاموشی مری مشق ہے اس مشق میں تممار کر تیر مری تشنہ دہانی سننا

عمر نا کافی ہے اس ہجرت اول کے لیےپھر جنم لوں تو مری ہجرت ثانی سننا

کم سنی پر ہے عجب حال تمہارا یاروسن لو آسان نہیں اس کی جوانی سننا

گیت میرے جو پسند آتے ہیں اتنے تم کوانہیں گیتوں کی کبھی مرثیہ خوانی سننا

کیا نیا تم کو سناؤں کہ نیا کچھ بھی نہیںنئے لفظوں میں وہی بات پرانی سننا

— امیر امام