6 اشعار

آنکھ کی راہ سے یا دل کی ڈگر سے پہلے

Aankh ki rah se ya dil ki dagar se pehle

آنکھ کی راہ سے یا دل کی ڈگر سے پہلےاس کی مرضی وہ چلا آئے جدھر سے پہلے

بڑھ گئی پھیلتی افواہ سے رفتار مریمل گیا میں مرے ملنے کی خبر سے پہلے

کس لئے لگتا ہے ہر راہ گزر پر ہم کوجیسے گزرے ہیں ہم اس راہ گزر سے پہلے

ایک اور شام تھی اک رات سے پہلے یاروایک اور رات تھی اک اور سحر سے پہلے

منزلیں پہلے ادھر سے کہ ادھر سے رستےکون جانے کہ چلا کون کدھر سے پہلے

خاک اڑانا بھی ہے فن ورنہ کئی لوگوں نےخاک اڑائی ہے ترے خاک بسر سے پہلے

— امیر امام