5 اشعار

خوشبوئے رائیگانی اعصاب مضمحل سے

Khushboo-e-raigani a'asab muzmahil se

خوشبوئے رائیگانی اعصاب مضمحل سےہم بھی خجل خجل سے تم بھی خجل خجل سے

آواز دے رہی ہیں نادیدہ کہکشائیںلیکن مفر کہاں اس زندان آب و گل سے

آنکھوں سے تیری ہم نے لطف دوئی کو جاناتوحید ہم نے سمجھی تیرے لبوں کے تل سے

کیوں نام تو نے اپنا خاموشی رکھ لیا ہےجی چاہتا ہے پوچھیں اس شور مستقل سے

دیکھا تمام بستی ویران ہو چکی تھیاترے زمین دل پر جب آسمان دل سے

— امیر امام