7 اشعار

ابد سے تا بہ ازل عکس نا تمام ہیں ہم

Abad se ta ba azal aks-e-natamaam hi hain hum

ابد سے تا بہ ازل عکس نا تمام ہیں ہمجہاں کے آئنہ خانے سے انتقام ہیں ہم

اگر یہ نام نہ ہوتا تو اور بھی ہوتےہے ایک نام ہمارا تو صرف نام ہیں ہم

ہمارے چہرے کی زردی نہ دیکھ آئنہ دیکھتجھے خبر ہو ترا روئے لالہ فام ہیں ہم

نمی ملی تو کھلا جل رہے ہیں ہونٹھ اپنےبجھی جو پیاس تو سمجھے کہ تشنہ کام ہیں ہم

کسی کو جس کی کوئی ابتدا نہ مل پائےاسی فسانۂ ہستی کا اختتام ہیں ہم

ہم اپنی موت سے آگے نکل چکے کب کےبراق عمر سوا تجھ سے برق گام ہیں ہم

بچھڑنے والے بچھڑتے چلے گئے ہم سےکسی نے یہ بھی نہ سوچا امیر‌ امامؔ ہیں ہم

— امیر امام