5 اشعار

اے جنوں آج ترے دار پہ وارے کس کو

Ay junoon aaj tere daar pe waare kis ko

اے جنوں آج ترے دار پہ وارے کس کوزندگی سوچ میں ہے نذر گزارے کس کو

ہے غم ہجر ترے وصل کی امید کے ساتھدیکھیے اب دل شوریدہ پکارے کس کو

مرے شانے بھی یہاں ہیں مرا سر بھی ہے یہاںکر رہی ہے مری شمشیر اشارہ کس کو

ہار جانے سے نہیں آج بھی خائف مرا دلمسئلہ یہ ہے کہ اب ہارے تو ہارے کس کو

ہم جو بکھرے تو تری زلف سے شکوہ بے کارخود جو اک سانس سے بکھرے وہ سنوارے کس کو

— امیر امام