6 اشعار

ہوائے دیر و حرم سے بچانا پڑتا ہے

Hawa-e-dair-o-haram se bachana padta hai

ہوائے دیر و حرم سے بچانا پڑتا ہےخدا کو سینے کے اندر چھپانا پڑتا ہے

قدم قدم پہ لپٹتی ہے خاک قدموں سےاور آسمان کو سر پر اٹھانا پڑتا ہے

شب سیاہ کا محرم نہیں ہوا اب تکبہ وقت شام یہ سورج بجھانا پڑتا ہے

فرشتہ ہونے سے مشکل ہے آدمی ہوناکہ آدمی کو زمینوں پہ آنا پڑتا ہے

ادھر چلے ہو تو پتھر بھی ہاتھ میں لے لوکہ راستے میں اک آئینہ خانہ پڑتا ہے

بتائیں آپ ہی جنت میں کس طرح جائیںہمیں تو دانۂ گندم بھی کھانا پڑتا ہے

— امیر امام