5 اشعار

اے جنون عشق تیری تنگ دستی کی طرف

Aye junoon-e-ishq teri tangdasti ki taraf

اے جنون عشق تیری تنگ دستی کی طرفحسرتوں سے تک رہے ہیں اپنی ہستی کی طرف

چاند بھی فرصت سے تھا تو باتوں باتوں میں یوںہیگھوم آئے ہم تری یادوں کی بستی کی طرف

سوچتے ہیں پھر سبھی بت کعبۂ دل میں رکھیںلوٹ جانا چاہتے ہیں بت پرستی کی طرف

اس طرف سے ہے بلندی کی طرف جاتی ہوئیاس طرف سے راہ جو آتی ہے پستی کی طرف

جانتے ہیں سب کہ ان کے ہاتھ پر بیعت ہیں ہمحضرت دل ہیں اب ان آنکھوں کی مستی کی طرف

— امیر امام