5 اشعار

تمام لفظ و معانی میں خاک اڑتی ہے

Tamam lafz-o-ma'ani mein khaak udti hai

تمام لفظ و معانی میں خاک اڑتی ہےہماری سحر بیانی میں خاک اڑتی ہے

ہوا خمیر میں شامل ہے میری خاک کے ساتھتو میری ساری کہانی میں خاک اڑتی ہے

گماں ہوا یہ سمندر کے پہرے داروں کوکہ موج موج روانی میں خاک اڑتی ہے

اٹا ہے دھول سے کیونکر بہار کا چہرہسنا تھا عہد خزانی میں خاک اڑتی ہے

بدن کے منظر اول میں پھول کھلتے ہیںبدن کے منظر ثانی میں خاک اڑتی ہے

— امیر امام