4 اشعار

بدلتے وقت سے بدلا نہیں نظارۂ عشق

Badalte waqt se badla nahin nazara-e-ishq

بدلتے وقت سے بدلا نہیں نظارۂ عشقوہ آسمان خموشی وہی ستارۂ عشق

ہم اہل عشق کو آتا ہے حکم عشق سداکتاب عشق سے کرتے ہیں استخارۂ عشق

ہماری زیست ہی کیا برگ ہائے خشک کا ڈھیراور اس کی سمت روانہ کوئی شرارۂ عشق

ہم اس خیال سے اس چشم نم میں اترے تھےہے نہر عشق تو ہو گا کہیں کنارۂ عشق

— امیر امام