7 اشعار

بہتے دریاؤں تک آئیں گے اٹھا لیں گے تمہیں

Bahte dariyaon tak aayenge utha lenge tumhein

بہتے دریاؤں تک آئیں گے اٹھا لیں گے تمہیںمیرے ہونٹھوں سے خبردار چرا لیں گے تمہیں

جمع ہو جائے ذرا اور خموشی دل میںہم اسی دل کی خموشی سے بنا لیں گے تمہیں

دعوے داروں کی یہاں بھیڑ لگی ہے لیکنمسند دل پہ بہر حال بٹھا لیں گے تمہیں

قطرۂ خوں ہو تو خنجر پہ رکھیں گے تم کواور آنسو ہو تو پلکوں پہ سجا لیں گے تمہیں

وقت کے ہاتھوں سے بچتا ہے یہاں کون مگرسخت حیرت ہے کہ اک روز یہ آ لیں گے تمہیں

ابھی کچھ اور زمانے پہ عیاں ہو جائیںدیکھنا سارے زمانے سے چھپا لیں گے تمہیں

تم بھی اک روز کسی اور میں پا لو گے ہمیںہم بھی اک روز کسی اور میں پا لیں گے تمہیں

— امیر امام