6 اشعار

بکھر گئے ہیں یہاں جا بہ جا بنا دیجے

Bikhar gaye hain yahan ja ba ja bana deejiye

بکھر گئے ہیں یہاں جا بہ جا بنا دیجےہمارے ہونے کا اک سلسلہ بنا دیجے

ہمارے جیسا نہیں کوئی یوں اکیلے ہیںہمارے جیسا کوئی دوسرا بنا دیجے

جہاں جہاں ہیں زیادہ گھٹائیے ہم کوگھٹے ہوئے ہیں جہاں پر سوا بنا دیجے

ہماری سمت کوئی راستہ نہیں آتاہماری سمت کوئی راستہ بنا دیجے

عجب نہیں کہ ستاروں کو چھو کے لوٹ آئیںیہ زلف کھولیے ہم کو ہوا بنا دیجے

اگر قیام خدا کا ہے آسمانوں پرتو پھر زمین پہ ہم کو خدا بنا دیجے

— امیر امام