7 اشعار

دامن دل پر نئی گلکاریاں کرتے رہو

Dāman-e-dil par naī gulkaariyan karte raho

دامن دل پر نئی گلکاریاں کرتے رہوزندگی سے جنگ کی تیاریاں کرتے رہو

رات کٹنے تک انہیں ہموار کرنے کے لیےاپنے اندر روز نا ہمواریاں کرتے رہو

دشمنوں سے عمر بھر اپنے نبھاؤ دشمنیاور یاروں سے ہمیشہ یاریاں کرتے رہو

عشق کرنا ذمہ داری ہے نتیجہ کچھ بھی ہوصرف پوری اپنی ذمہ داریاں کرتے رہو

بے سبب مرنے سے اچھا ہے کہ ہو کوئی سببدوستو سگریٹ پیو مے خواریاں کرتے رہو

عمر اتنی کٹ گئی ہے اور بھی کٹ جائے گیدل رباؤں سے یوں ہی دلداریاں کرتے رہو

کھول دو دل اور گزرنے دو ہوائے عشق کوراکھ میں پیدا نئی چنگاریاں کرتے رہو

— امیر امام