7 اشعار

اس میں ساری صفات پھولوں کی

Is mein saari sifaat phoolon kī

اس میں ساری صفات پھولوں کیاس کی ہر بات بات پھولوں کی

جسم اس کا جلوس کلیوں کااس کا چہرہ برات پھولوں کی

ان لبوں پر تمام ہوتی ہےسرحد ممکنات پھولوں کی

اپنی اک پھول جیسے چہرہ سےروز ہوتی ہے بات پھولوں کی

رکھ کے پھولوں کو رخ پہ فرمایاایسے ہوتی ہے مات پھولوں کی

میر محفل ہے ہجر کی خوشبواور خوشبو ہے ساتھ پھولوں کی

رنگ آنکھوں میں رہ گئے لیکنآئی خوشبو نہ ہاتھ پھولوں کی

— امیر امام