5 اشعار

گوریلا وار

Gorilla war

بھلا دینے کی قوت سے بڑی قوت نہیں کئیکوئی بھی یاد کتنی ہی قوی ہو

لیکن اس کا بس یہی انجام ہونا ہےبھلا دینے کی قوت سے محاذ آرائی میں اس کو سدا ناکام ہونا ہے

مگر اب تک تری یادیںبھلا دینے کی قوت پر کسی شب مار کر شبخون

اس کو دنگ کرتی ہیںتری یادیں بھلا دینے کی قوت سے

مسلسل جنگ کرتی ہیں

— امیر امام