4 اشعار

گم شدہ

Gumshuda

میں اس دنیا کے میلے میںکھلونوں کہ دکانوں پر سجے ایک اک کھلونے کو بڑی حسرت سے تکتا جا رہا ہوں

اس اک بچے کی صورت جس کو یہ معلوم تک ہوتا نہیں وہ کھو گیا ہےوہ جن کے ساتھ آیا تھا وہ اس کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں

لیکن وہ تو اس میلے میں چلتا جا رہا ہےبنا سوچے کہ اس کے چلتے جانے کا بھلا انجام کیا ہوگا

بنا جانے کہ جب ڈھل جائے گا دن اور ہوگی شامکیا ہوگا

— امیر امام