7 اشعار

اقرار کوئی اور نہ انکار چپ رہو

Iqraar koi aur na inkaar chup raho

اقرار کوئی اور نہ انکار چپ رہوبے سود ساری گرمئ گفتار چپ رہو

الفاظ بزدلوں کے ہیں ہتھیار ساتھیودونوں طرف ہے ہاتھ میں تلوار چپ رہو

چاہے تم اس کو روز گراؤ تمام عمرتعمیر روز ہوگی یہ دیوار چپ رہو

فلموں میں جنگ دیکھی ہے اس نسل نے ابھیسچ مچ بھی دیکھ لینے دو اک بار چپ رہو

تم شاعری کرو یہ تمہارا نہیں ہے کامیہ طے کریں گے فوج کے سردار چپ رہو

آنکھوں میں غیظ شکل پہ سختی بھنووں میں بلدیکھو بگڑ بھی سکتے ہیں سرکار چپ رہو

کہہ دو امیر‌ امامؔ سے کوئی نہیں حصولہے میر صاحبی ابھی بے کار چپ رہو

— امیر امام