6 اشعار

خامشی سے روزانہ دائروں میں بٹ جانا

Khamoshi se rozana daeron mein baṭ jaana

خامشی سے روزانہ دائروں میں بٹ جاناٹوٹنا بکھر جانا اور پھر سمٹ جانا

میرے سارے خوابوں کی مختصر یہ تعبیریںدن میں نیند کا آنا رات کو اچٹ جانا

خود سے بات کرنے کو راہ روکنا اپنیتھوڑی دیر چپ رہ کر مسکرا کے ہٹ جانا

کس طرح توازن ہو زندگی کے کھاتے میںصبح ہو تو بڑھ جانا شام ہو تو گھٹ جانا

جس طرف نہیں کوئی اس طرف پہنچانا اورجس طرف سے آئے تھے اس طرف پلٹ جانا

آئنے بکھر جانا پتھروں سے ٹکرا کراور موج دریا سے پتھروں کا کٹ جانا

— امیر امام