6 اشعار

میں وہ چراغ سدا جس نے اختلاف کیا

Main woh chiragh sada jis ne ikhtilaf kiya

میں وہ چراغ سدا جس نے اختلاف کیاوگرنہ سب نے ہواؤں کا اعتراف کیا

بکھر رہی ہے مرے دل میں روشنی ہر سووہیں سے یاد نے تیری جہاں شگاف کیا

تمہارے حسن کو کب یہ زبان آتی تھیدرست کس نے بتاؤ یہ شین قاف کیا

میں ایسا کر کے تمہارے خلاف ہو جاتایہی تھی وجہ جو خود سے نہ انحراف کیا

ابھر رہے ہیں فقط آئنوں کے عکس اس میںیہ آج آئنۂ دل کو کس نے صاف کیا

امیر امامؔ کو تم بھی معاف اب کر دوامیر امامؔ نے آنکھو تمہیں معاف کیا

— امیر امام