6 اشعار

میرے جیسے کچھ نئے چہرے بنانے کے لیے

Mere jaise kuchh naye chehre banane ke liye

میرے جیسے کچھ نئے چہرے بنانے کے لیےمیری مٹی اس زمیں کے کارخانے کے لیے

ایک سجدہ میرا سر جھکنے نہیں دیتا کبھیجو بچا رکھا ہے تیرے آستانے کے لیے

جسم میں پیوست دھوپوں نے نہیں جانے دیابارشوں میں جب کبھی نکلا نہانے کے لیے

ایک پتھر ہے جسے آئینہ کرنا ہے مجھےدوسرا پتھر ہے اک آئینہ خانے کے لیے

چڑچڑاہٹ قہقہے مونچھیں لطیفے شاعریخود کو ظاہر کر دیا تجھ کو چھپانے کے لیے

ان سلگتے منظروں سے زخم خوردہ آنکھ کوکر دیا مامور خوابوں کو اٹھانے کے لیے

— امیر امام