7 اشعار

رنگ تمام بھر چکی صبح بخیر زندگی

Rang tamaam bhar chuki subh ba-khair zindagi

رنگ تمام بھر چکی صبح بخیر زندگیمجھ میں قضا نکھر چکی صبح بخیر زندگی

تیرے بھی زخم بھر دئے اور ہوائے وقت ابمیرے بھی زخم بھر چکی صبح بخیر زندگی

دل میں کسی خیال کی رات ہوا چلی بہتاب وہ ہوا ٹھہر چکی صبح بخیر زندگی

بجھ گئے سب چراغ خود قصۂ ما تمام شدپہلی کرن اتر چکی صبح بخیر زندگی

آئنۂ خلا میں اب میں بھی بہت سنور چکاتو بھی بہت سنور چکی صبح بخیر زندگی

رات نہیں گزر سکی مجھ سے جو ایک عمر تکرات وہ اب گزر چکی صبح بخیر زندگی

یاد نہیں ہے شکل جو یہ تو اسی کی شکل ہےشکل تری ابھر چکی صبح بخیر زندگی

— امیر امام