5 اشعار

شہ رگ جاں کے پاس رہتی ہے

Sheh rag-e-jaan ke paas rehti hai

شہ رگ جاں کے پاس رہتی ہےاب تلک تیری آس رہتی ہے

تیری خوشبو ہے آج تک مجھ میںپر وہ خوشبو اداس رہتی ہے

ہونٹھ سیراب ہو گئے خود ہیاب تو آنکھوں میں پیاس رہتی ہے

نیند ہر رات میری آنکھوں میںصبح تک بے لباس رہتی ہے

زندگی کا پتہ نہیں معلومبس کہیں آس پاس رہتی ہے

— امیر امام