5 اشعار

وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر‌ امامؔ

Waqt ki intiha talak waqt ki just Ameer Imam

وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر‌ امامؔہست کی بود امیر‌ امامؔ بود کی ہست امیر‌ امامؔ

ہجر کا ماہتاب ہے نیند نہ کوئی خواب ہےتشنہ لبی شراب ہے نشہ میں مست امیر‌ امامؔ

سخت بہت ہے مرحلہ دیکھیے کیا ہو فیصلہتیغ بکف حقیقتیں قلب بہ دست امیر‌ امامؔ

زخم بہت ملے مگر آج بھی ہے اٹھائے سردیکھ جہان فتنہ گر تیری شکست امیر‌ امامؔ

اس کے تمام ہم سفر نیند کے ساتھ جا چکےخواب کدے میں رہ گیا خواب پرست امیر‌ امامؔ

— امیر امام