8 اشعار

بارش کی نظم

Barish ki nazm

بارش کی نظم

«بارش کی نظم» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

یہ منحوس بارشجواں سال گیہوں کے دانوں کو

کیچڑ کا حصہ بنانےمرے گاؤں میں ہر برس کی طرح

آج پھر آ گئی ہےوہ گیہوں کے خوشے جو کھلیان میں

دھوپ کے دیوتا کی عبادت میںمصروف تھے

ان کو بارش نے آغوش میں لے لیا ہےہر اک کھیت میں کتنا پانی بھرا ہے

بھوک اپنی مٹا کریہ بارش چلی جائے گی

اور سب کھیت خالی کے خالی رہیں گےمیں نے بارش کے چہرے پہ لکھا ہر اک واقعہ

پڑھ لیا ہے

— اسعد بدایونی